رامائن اور مہابھارت کونصابی کتابوں میں شامل کرنےکی سفارش

اعلیٰ سطحی پینل نے کہا کہ ’کلاسیکی دور‘ کی تاریخ کے حصے کی شکل میں رامائن اور مہابھارت جیسی رزمیہ داستانیں اسکولی کتابوں میں شامل کی جانے چاہئیں

این سی ای آر ٹی نصاب میں ترمیم کرنے کی سفارش پروفیسر ’سی آئی آئیجیک‘ کی صدارت والی کمیٹی نے کی تھی۔ سفارش کے مطابق پرائمری سے لے کر ہائی اسکول سطح تک اسکولی نصابوں میں ملک کا نام انڈیا نہیں بلکہ بھارت ہونا چاہیے۔

رامائن اور مہابھارت کونصابی کتابوں میں شامل کرنےکی سفارش

اعلیٰ سطحی پینل نے کلاسز کی دیواروں پر آئین کی تمہید مقامی زبان میں لکھے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں پینل نے نصابی کتابوں میں ہندوستانی علمی نظام، ویدوں اور آیوروید کو شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ساجد عبید
نئی دہلی :این سی ای آر ٹی جلد ہی اسکولی کتابوں میں رامائن اور مہابھارت کی شمولیت بعید از قیاس نہیں ہے۔میڈیا کی خبروں کtoy planet calle laguna tailleur pizzo amazon הגדרת מדפסת hp 8710 minecraft gioco gratis senza download amazon a1j8z timberland costumi a mutanda musselintuch coleccion los futbolisimos lierac magnificence prezzo amazon lavadora otsein hoover manual instrucciones calzoncillos antiguos ofertas bicicletas montaña corte ingles megasofa aruba ii miele tiefkühler rj45 legrand branchement ے مطابق این سی ای آر ٹی کے ایک اعلیٰ سطحی پینل نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ ’کلاسیکی دور‘ کی تاریخ کے حصے کی شکل میں رامائن اور مہابھارت جیسی رزمیہ داستانیں اسکولی کتابوں میں شامل کیے جانے چاہئیں۔ حالانکہ ابھی تک این سی ای آر ٹی نے اس سلسلے میں کوئی آفیشیل اطلاع شیئر نہیں کی ہےلیکن ایسی خبریں ہیں۔ اعلیٰ سطحی پینل نے کلاسز کی دیواروں پر آئین کی تمہید مقامی زبان میں لکھے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں پینل نے نصابی کتابوں میں ہندوستانی علمی نظام، ویدوں اور آیوروید کو شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ابھی ان سبھی مشوروں پر این سی ای آر ٹی کی منظوری باقی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی زیر بحث ہے کہ این سی ای آر ٹی کی اسکولی کتابوں میں انڈیا کی جگہ بھارت لکھا جا سکتا ہے۔ این سی ای آر ٹی کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے انڈیا کی جگہ پر بھارت لکھے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔ حالانکہ این سی ای آر ٹی کا کہنا ہے کہ اسکولی کتابوں میں انڈیا کا نام بدل کر بھارت کرنے والی خبروں پر کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنا ابھی جلدبازی ہوگی۔ این سی ای آر ٹی نے بتایا ہے کہ نئے نصاب اور کتابوں پر کام ہو رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ این سی ای آر ٹی نصاب میں ترمیم کرنے کی سفارش پروفیسر ’سی آئی آئیجیک‘ کی صدارت والی کمیٹی نے کی تھی۔ سفارش کے مطابق پرائمری سے لے کر ہائی اسکول سطح تک اسکولی نصابوں میں ملک کا نام انڈیا نہیں بلکہ بھارت ہونا چاہیے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ ہندوستانی تاریخ میں قدیم، وسطیٰ اور جدید کی شکل میں دورانیہ کی تقسیم سلسلہ وار طریقے سے ختم کی جانی چاہیے۔ این سی ای آر ٹی کی اس کمیٹی کی دلیل ہے کہ قدیم لفظ کی جگہ کتابوں میں شاستریہ (کلاسیکی) یا پھر کلاسیکل لفظ کا استعمال ہونا چاہیے۔

Addsaudi01
ZEA
Leave A Reply

Your email address will not be published.