دہلی فسادکے سات ملزمان تمام الزامات سے بری
استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ ملزمان آتش زنی، توڑ پھوڑ اور چوری میں ملوث ہجوم کا حصہ تھے
ملزمان کے خلاف گوکل پوری پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات بشمول فسادات، آتش زنی اور چوری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ ملزمان آتش زنی، توڑ پھوڑ اور چوری میں ملوث ہجوم کا حصہ تھے
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے میں سات ملزماvestido princesa aurora adidas predator sprinter kawasaki 636 2006 1660 super directx 12 eq love stick solaire camiseta aladdin pull and bear pack nintendo switch fortnite carrefour westfield campingstuhl tasche grafico borsa amazon aspirateur balai dyson v11 animal extra 610 w violet lloyd ajas schwarz raqueta para moscas lettiera per cani taglia grande amazon nike entrenamiento 10k robe cache coeur hiver 2019 ن کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پلتسیا پرماچلا کی سربراہی میں عدالت نے کہا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ ملزمان شکایات کنندہ کی دکان پر آتش زنی، توڑ پھوڑ اور چوری میں ملوث فسادی ہجوم کا حصہ تھے۔
جج نے شکایت کنندہ سلمان ملک کی دکان کی توڑ پھوڑ اور آتش زنی کو نوٹ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کے ایک حصے کے طور پر ملزمان کی شناخت پر تشویش کا اظہار کیا۔ استغاثہ کے اہم گواہ نثار احمد نے اپنے موبائل فون پر ایک ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں چاروں ملزمان کی شناخت کی گئی۔ تاہم، عدالت نے کہا کہ ویڈیو کو چھیڑ چھاڑ یا جعل سازی کے لیے فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) نے جانچ نہیں کیا تھا۔واقعے کے وقت میں عدم مطابقت سمیت استغاثہ کے مقدمے میں تضادات کو نوٹ کرتے ہوئے جج نے کہا کہ اس طرح کے تضادات ملزمان کے حق میں ہیں۔
ان واقعات کی ویڈیو بھی عدالت میں پیش نہیں کی گئی جس سے استغاثہ کے کیس پر مزید شکوک پیدا ہو گئے۔ نتیجے کے طور پر، جج نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا، ’’استغاثہ بھیڑ میں ملزمان کی موجودگی کو معقول شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے نتیجے میں تمام ساتوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف گوکل پوری پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات بشمول فسادات، آتش زنی اور چوری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔