آئین مساوات اور جمہوریت کی جوتعلیم دیتاہے اسے ہرحال میں اپنی اصلی صورت میں باقی رکھاجاناضروری ہے: نجیب جنگ
قومی اردو کونسل میں شری رام بہادر رائے کی کتاب ’آئین ہند: ان کہی کہانی‘ (اردو ایڈیشن) کا اجرا اور مذاکرہ
آئین کے بیسک اسڑکچر کو بدلنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے،آئین مساوات اورجمہوریت کی جوتعلیم دیتاہے اسے ہرحال میں اپنی اصلی صورت میں باقی رکھاجاناضروری ہے
یہ کتاب سب کو پڑھنی چاہیے اورخاص طورپر نئی نسل کو اس کا ضرورمطالعہ کرناچاہیے
آئین مساوات اور جمہوریت کی جوتعلیم دیتاہے اسے ہرحال میں اپنی اصلی صورت میں باقی رکھاجاناضروری ہے: نجیب جنگ

قومی اردو کونسل میں شری رام بہادر رائے کی کتاب ’آئین ہند: ان کہی کہانی‘ (اردو ایڈیشن) کا اجرا اور مذاکرہ
MPNN-NEWS/AINA INDIA

نئی دہلی:- قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں شری رام بہادر رائے کی کتاب ’آئین ہند: ان کہی کہانی‘ کی تقریب اجرا اور مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنرجناب نجیب جنگ نے کی، انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں آئین ہندپر بات کرتے ہوئے کہاکہ آئین کے بیسک اسڑکچر کو بدلنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے،آئین مساوات اورجمہوریت کی جوتعلیم دیتاہے اسے ہرحال میں اپنی اصلی صورت میں باقی رکھاجاناضروری ہے۔ آئین ہندان کہی کہانی پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایساانوکھاکام پہلے کبھی نہیں ہوااورنہ ہی آگے ہوگا،یہ کتاب سب کو پڑھنی چاہیے اورخاص طورپر نئی نسل کو اس کا ضرورمطالعہ کرناچاہیے۔
خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے قومی کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹرشمس اقبال نے تمام مہمانان کا استقبال کیا،انھوں نے کہاکہ عالمی یوم کتاب کے موقعے پردہلی کی چار یونیورسٹیوں میں ’کتاب اورقرأت‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیاگیا تاکہ طالب علم کو کتاب سے قریب کیاجائے اورکتاب کلچر کو فروغ دیاجائے،انھوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک آئین سے چلتاہے،اورحکومتیں آئین کے دائرے میں چلتی ہیں،یہ کتاب بے حد منفرد ہے،اس کتاب کو پڑھ کراندازہ ہوگا کہ آئین کیوں بنااورآئین بنانے کے کیامحرکات تھے،ان تمام باتوں کو اس کتاب میں بڑی خوب صورتی سے بیان کیاگیاہے۔


Comments are closed.