ہماری صدا ٹرسٹ کے ‘اوج فلک شکشھا سینٹر ‘ میں اداکاروں کا دورہ
یہ دورہ ہمارے بچوں کے لیے ایک معلوماتی واقعہ تھا ۔ انہیں فلم "عشق کا پیادا" کی کاسٹ سے آمنے سامن ملاقات کا بہترین موقع ملا۔
یہ دورہ ہمارے بچوں کے لیے ایک معلوماتی واقعہ تھا ۔ انہیں فلم “عشق کا پیادا” کی کاسٹ سے آمنے سامن ملاقات کا بہترین موقع ملا۔
ہماری صدا ٹرسٹ کے ‘اوج فلک شکشھا سینٹر ‘ میں
اداکاروں کا دورہ
ہماری صداٹرسٹ کے ذریعہ چلائے جا رہے دہلی کے مدن پوری کھادر جے جے کالونی میں ‘اوج فلک شکشھا سینٹر’ میں فلم انڈسٹری کی پروفیشنل کی ایک ٹیم نے دورہ کر کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی ۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہماری صدا ٹرسٹ کے طلباء کو پورے کریوسے براہ راست ملاقات کا بہترین موقع ملا۔ یہ ملاقات طلباء کے لئے ایک بے مثال موقع تھی ۔ بچوں کو فلموں میں کام کرنے والے اداکار و اداکارہ اور ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ ان کے موجودگی نے طلباء کو خوشی سے بھر دیا اور انہیں فلم کے بارے میں گفتگو کا موقع ملا۔ اس ملاقات نے ان کے درمیان تعلیم کا ذوق و شوق بڑھانے کا کا م کیا۔
یہ دورہ ہمارے بچوں کے لیے ایک معلوماتی واقعہ تھا ۔ انہیں فلم “عشق کا پیادا” کی کاسٹ سے آمنے سامن ملاقات کا بہترین موقع ملا۔ شکشھا سینٹر کے طلبہ نے فلم، اس کی کہانی، سینیما کا تصور، اس کے ذریعہ سے اٹھائے گئے ایجنڈا، اس کے تصورات، اداکاری کے فن اور فلم کی تخلیق کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے کا فی سوال کئے جس کا فلم کی پوری ٹیم نے دلچسپی دکھاتے ہوئے جواب دیا۔
فلم پروڈکشن اور ایکٹنگ کرنے والے آرٹسٹ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت افراد کے ساتھ اس ناقابل فراموش تجربے کے نتیجے میں طلباء کو بڑے خواب دیکھنے کی تحریک ملے گی اور ان کے خوابوں کی تعبیر کے لیے ضروری کوششیں ہماری صدا ٹرسٹ کوشش گرے کہ اسے پورا کیا جائے ۔ ہماری صدا ٹرسٹ یہ سمجھتی ہے کہ یہ رابطے ان کی امنگوں کو پروان چھڑانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں انتہائی تابناک ثابت ہونگی ۔
ہماری صدا ٹرسٹ فلم کے ڈائریکٹر اعظم صدیقی کا شکریہ ادا کرتی ہے انہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شکشھا سینٹر کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس فلم میں مین رول ادا کرنے والے اداکار کبیر سنگھ اور اداکارہ شروتی دت کے ساتھ پوری ٹیم نے بچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں تعلیم پر فوکس کرنے کی اپیل کی ۔ اور کہا کہ تعلیم کے بنا خوابوں کی تکمیل نہیں ہو سکتی ۔ اس فلم کی اداکارہ آئی آئی پاس آؤٹ ، کارپوریٹ انڈسٹری میں کام کرنے بعد اب وہ اپنے پیشن کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔
ہماری صدا ٹرسٹ کے بانی محمد ارشاد عالم نے مہمانو ں کے درمیان ٹرسٹ کے مقاصد واضح کیا اور بتایا کہ ہماری صدا ٹرسٹ صرف بچوں کو ان کی کورسیس نہیں پڑھا رہی ہے بلکہ ان کی تربیت کے لیے ہمہ جہت کوشاں ہے ، بچوں میں چھپے ٹیلنٹ نکھارنے کے لئے کرنٹ افیئرس سے متعلق ہفتہ واری اکٹیویٹیز کرانا ، ان کو باقاعدہ ریکارڈ نگ اور ویڈیو ایڈٹنگ کے بعد ہماری صدا ٹرسٹ کے شوشل پیجیز پر اپلوڈ کرنے کا کام کرتی ہے ، اسی طرح انڈسٹری میں ایسکپرٹ کے ذریعہ بچوں اور والدین کے لئے کیریئر کونسلنگ شیشن اہتمام کرنا ہے ۔ ہفتہ والی پروگرام میں کامیاب لوگوں شامل کرنا جس سے ان کا حوصلہ بنا رہے ۔ خاص مقصد یہ ہے بچے میں تعلیمی لیاقت کو بڑھانے میں ہرکوشش کی جائے تاکہ بروقت اس کا ازالہ کرا کر بچوں کو پڑھنے کےلیے بھر پور مواقع فراہم کرایا جا سکے، ساتھ ہی بچوں کی بہتری کے لئے والدین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔
ہم مستقبل میں کامیاب لوگوں کے تعاون کا منتظر ہیں جو ہماری صدا ٹرسٹ کے طلباء کی زندگیوں کو تقویت بخشتے رہیں۔