Kashmir BJP targeted on National Conference Party and National Congress.
1987 में नेशनल कांफ्रेंस ने चुनाव में धांधली की। इससे कश्मीर में आतंकवाद चरम पर हो गया।
1987کی چناوی دھاندلیوں نے کشمیرکودہشت گردی کے دلدل میں جھونکا،نیشنل کانفرنس۔کانگریس جنت کوجہنم بنانے کے لئے برابرکی ذمہ دار
Report – English, Hindi, Urdu
Modi Govt has broken the backbone of terrorism & Separatism: BJP

Zero Tolerance Policy established peace: Lt Gen (Retd) Rakesh Sharma

Jammu, Sept 11 – The J&K BJP Spokesperson, Lt Gen (Retd) Rakesh Sharma, on Wednesday said that Modi Government has broken the back bone of terrorism and separatism in J&K and ensured massive development here.
Referring to the statement of former Home Minister in UPA Government, Sushil Kumar Shinde, that he was afraid of going to Kashmir, Rakesh Sharma said that it is the zero tolerance policy of the Modi Government which restored peace in J&K.
“If a former Home Minister is saying that he was afraid of going to Kashmir in 2013, then one can well imagine the condition of a common man,” Sharma said, while addressing a press conference at BJP’s media center, here today.
Capt Bana Singh (PVC), Capt Swarn Singh (VC) and Dr Pardeep Mahotra, Media Incharge, were also present in the press conference.
“The decision to abrogate Article 370 taken on August 05 2019 was a historic decision after which peace was restored in J&K and massive development has been taking place here,” he said.
On 2018, he said, there were 228 terror related activities which dropped to 24 in 2023 and in 2014 mere 11 terror related have been witnessed.
Similarly, he said, in 2018, 91 personnel of security forces were martyred, while in 2023, 30 personnel of security forces were martyred. Sharma said that there is 70% decline in terrorism in J&K and now there are no hartals and no stone pelting.
He said that BJP’s ‘Sankalp Patra’ has promised several welfare measures for the security forces’ personnel like setting up Sainik Colony in each district, free land for the families of martyrs and free education for the children of martyrs. He also spoke of increasing the scope of the Agnivir, while emphasizing their contribution.
Sharma said that the BJP in its ‘Sankalp Patra’ has also promised to wipe out terrorism and separatism completely, setting up fast track courts to give justice to the victims of terrorism, strengthening VDGs, monthly risk allowance to JKP jawans, developing border belt and promoting border tourism, strengthening border security besides addressing the issue of Bangladeshis and Rohingyas living in Jammu.
मोदी सरकार ने आतंकवाद, अलगाववाद की कमर तोड़ी : ले. जनरल राकेश शर्मा
2014 से पहले केंद्रीय गृह मंत्री सुशील शिंदे को कश्मीर आने से लगता था डर।
जम्मू, सितंबर 11 – भाजपा के प्रवक्ता ले जनरल राकेश शर्मा ने कहा है कि मोदी सरकार ने जम्मू कश्मीर में आतंकवाद और अलगाववाद की कमर तोड़ने का काम किया है। आतंकवाद पर जीरो टालरेंस की नीति से यह संभव हुआ है।
छन्नी स्थित भाजपा के चुनाव वार रूम में बुधवार को परमचीर चक्र विजेता कैप्टन बाना सिंह और वीर चक्र विजेता कैप्टन स्वर्ण सिंह व भाजपा के मीडिया प्रमुख डा. प्रदीप महोत्रा की मौजूदगी में पत्रकार वार्ता को संबोधित करते हुए शर्मा ने कहा कि 1987 में नेशनल कांफ्रेंस ने चुनाव में धांधली की। इससे कश्मीर में आतंकवाद चरम पर हो गया। कश्मीरी पंडितों को पलायन करना पड़ा।
क्श्मीरी पंडित नेता टीका लाल टपलू की हत्या हुई। कश्मीरी महिलाओं का शोषण हुआ। उस समय केंद्र में कांग्रेस की सरकार और जम्मू कश्मीर में नेशनल कांफ्रेंस की सरकार थी।
शर्मा ने कहा पूर्व केंद्रीय गृह मंत्री एवं कांग्रेस नेता सुशील कुंमार शिंदे ने अपनी पुस्तक में कहा है कि 2013 में उन्हे कश्मीर में आने से डर लगता था। उन्होंने कहा 2014 में मोदी सरकार आई और अब आतंकवादियों को जम्मू कश्मीर में डर लगता है।
उन्होंने कहा भाजपा ने संकल्प पत्र में आतंकवाद और अलगाववाद को जड़ से खत्म करने, आतंकवाद के पीड़ितों को न्याय देने के लिए श्वेत पत्र लाने और फास्ट ट्रैक आधार पर सुनवाई का वादा किमया है। रोहिंगया और बांग्लादेशियों की अवैध बस्तियों से निपटने की भी बात की है।
शर्मा ने कहा कि जम्मू कश्मीर को आतंकवाद की जगह अब पर्यटन स्थल के तौर पर विकसित करने का काम भाजपा ने किया है। यहां पर ऐतिहासिक जी 20 बैठक भी हुई। जम्मू कश्मीर पुलिस को जोखिम भत्ते, ग्रामीण सुरक्षा गार्ड को ओर मजबूत करने के अलावा सीमांत क्षेत्र का विकास और वहां सुरक्षा ढांचा पुख्ता बनाने का वादा भी किया गया है।
उन्होंने कहा कश्मीर में शांति आने से राहुल गांधी अब लाल चौक में आइसक्रीम का आंनद उठाते है। भाजपा ही जम्मू कश्मीर में स्थायी शांति और खुशहाली ला सकती है।
शर्मा ने कहा कि आतंकवादी घटनाओं की बात करें तो 2018 में 288 आतंकवादी घटनाए हुई थी। जोकि कम होकर 2023 में 46 और 2024 में 11 रह गई। मुठभेड़ों की बात करें तो 2018 में 189 हुई थी। 2023 में 46 और 2024 में 24 हुई। नागरिकों की मौत 2018 में 55, 2023 में 14 और 2014 में भी 14 हुई।
वहीं पत्थरबाती की घटनाएं अब शून्य रह गई है।
उन्होंने कहा महबूबा मुफती ने मुख्यमंत्री रहते कश्मीर में सैनिक कालोनी बनाने का विरोध किया था। भाजपा कश्मीर में सैनिक कालोनी बनाने के लिए प्रतिबद्ध है। अग्निवीरों के हित में भी पार्टी काम करेगी।
مودی سرکارنے دہشت گردی کی کمرتوڑدی:لیفٹیننٹ جنرل (ر)راکیش شرما
1987کی چناوی دھاندلیوں نے کشمیرکودہشت گردی کے دلدل میں جھونکا،نیشنل کانفرنس۔کانگریس جنت کوجہنم بنانے کے لئے برابرکی ذمہ دار
”دیش بچاناہے، مودی سرکارکولاناہے،ڈبل انجن سرکارکولاناہے“
جموں،11ستمبر:بھارتیہ جنتاپارٹی نے جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کے لئے نیشنل کانفرنس۔کانگریس کوذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہاکہ 1987کے اسمبلی انتخابات کی دھاندلیوں نے جنت نماجموں وکشمیرکوجہنم میں دھکیل دیاتاہم 2014کے بعد مرکزمیں نریندرمودی سرکارآنے کے بعد دہشت گردی اورعلیحدگی پسندی کے خلاف صفربرداشت والی پالیسی اپناتے ہوئے جہدمسلسل سے 5اگست2019کو تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے آج جموں وکشمیرکوامن وامان، ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کیاہے اوربھاجپاکی جموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکاردہشت گردی کامکمل صفایاکرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پردیش بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (آر)راکیش شرمانے آج یہاں الیکشن میڈیاسینٹر میں کیپٹن بھاناسنگھ (پرم ویرچکر)،کیپٹن سورن سنگھ (ویر چکر)اور پارٹی کے میڈیا انچارج ڈاکٹرپردیپ مہوتراکے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے بیچ ویروں کے ویر پرم ویر کیپٹن بھاناسنگھ پرم ویر چکرا ہمارے بیچ حاضر ہیں، کیپٹن بھاناسنگھ ایک ’لیونگ لیجنڈ‘ہیں ان پربھارت کوفخرہے۔اُنہوں نے کہاکہ 1987میں سیاچن گلیشیئر پرقائد اعظم پوسٹ کو قبضہ کیاجہاں کیپٹن (ر)بھاناسنگھ منفی47ڈگری کے درجہ حراست میں گئے اور اس چوٹی پرقبضہ کیاجبکہ ہمارے درمیان موجود کیپٹن (ر)سورن سنگھ (ویر چکر)ہیں جنہوں نے بہادری کی کہانیاں لکھی ہیں اورانہیں سری لنکامیں ویر چکرسے نوازاگیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)راکیش شرمانے کہاکہ جموں وکشمیردہشت گردی اور علیحدگی پسندی سے جھلس رہاتھااورجنت کوجہنم بنادیاگیاتھایہاں 50ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، پتھربازی،ہڑتال اورقتل وغارت عام تھی۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں دہشت گردی1987میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے بڑے پیمانے پرچناوی دھاندلیوں سے شروع ہوئی جب نیشنل کانفرنس نے بدترین چناوی دھاندلی کرتے ہوئے 8سے10فیصد ووٹنگ سے اپنی سرکاربنائی۔اُنہوں نے کہاکہ اس چنگاری کوآگ کاکام کرتے ہوئے اس جماعت نے مرکزکی کانگریس کے ساتھ مل کرجموں وکشمیرکو1990تک ایسی تباہی کے دہانے پرپہنچادیاکہ یہاں ہرطرف دہشت وخوف کاماحول بن گیا۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے 1947میں شیخ عبداللہ نے کشمیرچھوڑوتحریک کاآغازکیاجسے اُن کے بعد1987و1990میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آگے بڑھاتے ہوئے کشمیرمیں کشمیری پنڈتوں کاجینامحال کردیاوراُنہیں جبری ہجرت کرناپڑی۔
اُنہوں نے کہاکہ کئی چیدہ چیدہ کشمیری پنڈتوں کاخونِ ناحق بہایاگیا جن میں ٹیکالال ٹپلو،نیل کانتھ گنجو اور گرجا ٹیکو جیسے نام شامل ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ مرکزمیں یوپی اے سرکارتھی جس کی قیادت کانگریس کررہی تھی اور جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کی سرکارتھی جنہوں نے دھیرے دھیرے ایساماحول بنایاکیوں کہ نیشنل کانفرنس علیحدگی پسندوں کے دم پرحکومت بناکراُسی سوچ کو آگے بڑھارہی تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)راکیش شرمانے کہاکہ جموں وکشمیرمیں کانگریس دورکے بدترین حالات کاخلاصہ ازخود تب کے مرکزی وزیرداخلہ وسینئر کانگریس لیڈر سشیل کمار شندے نے اپنے تازہ بیان سے کیاہے جس میں اُنہوں نے کہاکہ وہ لال چوک اور ڈل جھیل جانے سے ڈرتے تھے۔اُنہوں نے کہاکہ دہشت گردی کو پشت پناہی نیشنل کانفرنس اور کانگریس سے حاصل ہوئی اور کشمیری پنڈتوں کو نکلناپڑا لیکن 2014میں مرکزمیں مودی سرکارآئی اور دہشت گردی وعلیحدگی پسندی کے خلاف صفر برداشت پالیسی اپنائی گئی اور اس جہدمسلسل کوآگے بڑھاتے ہوئے5اگست2019کو دفعہ370کاخاتمہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے دہشت گردی کی کمرتوڑ دی۔اُنہوں نے کہا”370جانے کے بعد کاماحول اورپہلے کے ماحول میں زمین آسمان کافرق آیاہے“۔اُنہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس۔ کانگریس والے کہتے ہیں کہ بھاجپا دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے،اُنہیں حقائق سے نظریں نہ چراتے ہوئے 2018سے پہلے کے حالات اوراب کے بدلاؤکاجائزہ لیناچاہئے۔ اُنہوں نے کہاکہ دہشت گردی، عام شہریوں کی ہلاکتوں، پتھربازی اور ہڑتالوں کے واقعات میں 70فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے جوحقائق سرکاری طورپردستیاب ہیں اورنیشنل کانفرنس اورکانگریس کوان سے منہ نہ موڑتے ہوئے بدلے ہوئے حالات کااعتراف کرناچاہئے جوسابقہ وزیرداخلہ سشیل کمارشندے نے بخوبی کیاہے۔
اُنہوں نے کہا”سلامتی صورتحال بدل گئی ہے،جملے کسنے کے بجائے حقائق کااعتراف کریں،جموں وکشمیرآج دہشت گردی کی اپنی شبیہ سے اُبھرکر دُنیاکے ایک اہم سیاحتی مرکز کے طورپر پہچاناجاتاہے جہاں 2کروڑ سیاح آئے ہیں جبکہ ویشنودیوی95لاکھ یاتری آئے اورکشمیرمیں جی20اجلاس کشمیرمیں منعقد ہواجویہاں کے امن وسکون والے حالات کاعکاس ہے۔اُنہوں نے کہا”عام شہری خوش ہے وہ روٹی،کپڑا، مکان چاہتاہے،نیشنل کانفرنس اورکانگریس انہیں بہکاوے میں لاکراپنی سیاست چمکاناچاہتی ہیں“۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں لوک سبھاچناؤ میں جمہوریت کاجشن منایاگیا،بڑھ چڑھ کر چناوی مہم اور پولنگ58سے60فیصد تک ہوئی، راہول گاندھی کی ایکتا یاترا امن سے چلی اور لال چوک میں جہاں سابق وزیرداخلہ ڈرتے تھے اورآج راہول گاندھی بلاخوف لال چوک میں آئیس کریم کھاتے ہیں اور یہ سب ہماری موجودہ حکومت مودی کے کارن ہواہے۔
اُنہوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنکلپ پترپرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنکلپ پتر2024میں اولین ترجیح دہشت گردی کے مکمل صفایا کرنے کودی گئی ہے اوریہ عزم دہرایاگیاہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کردیاجائیگا۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کے بیج بونے اورجنت کوجہنم بنانے کیلئے کون لوگ ذمہ دارہیں اُن کیلئے آئندہ بھاجپاحکومت ایک وائٹ پیپرجاری کرے گی اورقصورواروں کوکیفرکردارتک پہنچائے گی اورمظلوموں کوانصاف مہیاکرائے گی۔اس کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کئے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہاکہ جموں سے روہنگیاؤں کواوربنگلہ دیشیوں کو باہرنکالیں گے اوران کی کالونیوں پرہم کارروائی کریں گے۔اُنہوں نے ان کالونیوں کو امن وسلامتی کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ سنجواں کنٹونمنٹ پردومرتبہ حملہ ہوااور یہ روہنگیاکالونیوں کے بیچ میں ہواہم انہیں یہاں نہ رہنے دیں گے۔اُنہوں نے کہا”آتنک واد کو ختم کرنے کے لئے ہم سرحدی حفاظتی فورسز کو مضبوط بنائیں گے، جموں صوبہ میں سراُٹھاتی دہشت گردی کاسرکچل دیں گے“۔ اُنہوں نے مزیدکہا”کوئی بھی دہشت گردوں کا ہمدرد یہاں نہیں رہے گا،وی ڈی جیز کو ہم اورمضبوط بنائیں گے،ایس پی اوز کو ہم تنخواہ بڑھائیں گے“۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)راکیش شرمانے جموں وکشمیرپولیس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی خدمات وقربانیوں کوناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرپولیس کے اہلکاروں کو فوج کی طرز پر رسک الاؤنس ملے گا۔اُنہوں نے مزیدکہاکہ سرحدی علاقوں کو ترقی دی جائے گی۔سرحدی علاقوں میں بہترسڑک رابطہ اوردیگر بنیادی ڈھانچے کو ترقی دیتے ہوئے سیاحت کوفروغ دیا جائیگا تاکہ سرحدی مکینوں کامعیارِ حیات بلندہوسکے۔انہوں نے سرحدی علاقوں میں آباد بستیوں کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے مزیدبنکروں کی تعمیر اور کسی ہنگامی صورت میں انہیں چوکس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام متعارف کرایاجائیگا۔اُنہوں نے کہاکہ جن زمینداروں کی زمینیں تاربندی میں آئی ہیں انہیں زمینوں کا مناسب معاوضہ ملے گا۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر)راکیش شرمانے کہاکہ مودی سرکارنے پچھلے10برسوں میں سابقہ فوجیوں کے لئے بہت کام کئے ہیں جن میں نیشنل وارمیموریل کاقیام قابل ذکر ہے جبکہ ون رینک ون پنشن کولاگو کیاگیا جوایک تاریخی قدم ہے۔اُنہوں نے کہاکہ مودی سرکارآنے کے بعد فوج کااعتماد بڑھاہے کیونکہ انہیں دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے مکمل آزادی دی گئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ اوڑی حملے کاجواب اوربالاکوٹ سرجیکل سٹرائک فوج کو کھلے ہاتھ دینے کی مودی حکومت کی پالیسی کانتیجہ تھا جس کے بعد فوج کاحوصلہ بڑھا۔اُنہوں نے لداخ میں چینی فوج کے ساتھ جیسے بھارتی فوج نے دودوہاتھ کئے اُسے فوج کاحوصلہ بلندہوا۔
اُنہوں نے کہاکہ مودی دورمیں جموں وکشمیرمیں سابقہ فوجیوں کے لئے بہت سارے فلاحی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جن میں جو شہید کو پانچ لاکھ ملتے تھے اب 25لاکھ کیاگیاہے جبکہ بہادری کانقد انعام بھی بڑھایاگیاہے۔اُنہوں نے کہا”مودی سرکارنے سنکلپ پترمیں سابقہ فوجیوں اور اگنی ویروں کو سرکاری وپولیس ملازمتوں میں 20فیصد ریزرویشن ملے گی اور اگنی ویروں کامستقبل روشن ہوگا“۔ اُنہوں نے کہاکہ فوجیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک اور اہم قدم ضلع سینک ویلفیئر بورڈ کے ہرضلع میں دفترقائم کرنابھاجپاسنکلپ پترکاوعدہ ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہرضلع میں سینک کالونی بنائیں گے کیونکہ سابقہ حکومتوں نے یہ دیرینہ مطالبہ ٹھنڈے بستے میں ڈال رکھا۔اُنہوں نے کہا’’1975کے بعد کوئی سینک کالونی نہیں بنی، کشمیرمیں ہمارے سبکدوش فوجیوں کے لئے کوئی سینک کالونی نہیں، برسوں کی جدوجہدکے بعد ایک سینک کالونی بننے کے قریب پہنچی توتب کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس تجویزکومسترد کردیا“۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)راکیش شرمانے کہاکہ جموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکاربننے کے بعد سرکار انصاف کرے گی اورشہیدکنبوں کو مفت زمین دی جائے گی، بچوں کو تعلیم مفت دی جائے گی اور اگنی ویر سینک کالونی کے لئے زمین دی جائے گی۔اُنہوں نے کہا”یہ سب اسکیمیں فوجیوں اوران کے کنبوں کی زندگیاں خوشحال بنائیں گی“۔ اُنہوں نے فوجی جوانوں وان کے کنبوں کوبھاجپا کی بھرپور حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا”میرے فوجی جوان دیش بچاناہے اور ملک مخالف طاقتوں کوہراناہے“۔اُنہوں نے مزیدکہاکہ ”دیش بچاناہے، مودی سرکارکولاناہے،ڈبل انجن سرکارکولاناہے“۔ اُنہوں نے اپنی بات سمیٹتے ہوئے کہا”فوجیو!ہم سب ایک ہیں،ہمارے لئے دیش ایک ہے،ہم نے دیش کے لئے ووٹ کرناہے اوراپنے ساتھیوں کو بھی مودی سرکار کے لئے ووٹ کرنے کی تلقین کرنی ہے“۔
=====

