فروغ اوردو زبان بھارت سرکار کا محکمہ بھی اب سوشل میڈیا پر
قومی اردو کونسل جدی ٹکنالوجی کے ذریعے اردو کے فروغ میں سرگرم:پروفیسر شیخ عقیل احمد
قومی اردو کونسل جدی ٹکنالوجی کے ذریعے اردو کے فروغ میں سرگرم:پروفیسر شیخ عقیل احمد
قومی اردو کونسل جدی ٹکنالوجی کے ذریعے اردو کے فروغ میں سرگرم:پروفیسر شیخ عقیل احمد
نئی دہلی- قومی اردو کونسل اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور اس کی رسائی کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرنے کے اپنے عزائم پر کاربند ہے اور اس سلسلے میں جدید ٹکنالوجی کا بھی بھرپور استعمال کررہی ہے، جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے آج اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کونسل جہاں ہر سال درسیات اور دیگر علمی،ادبی و تنقیدی موضوعات پر گراں قدر کتابیں اور چار مقبول و مشہور علمی و ادبی رسائل(سہ ماہی فکر و تحقیق ، ماہنامہ اردو دنیا، ماہنامہ بچوں کی دنیا اور ماہنامہ خواتین دنیا) شائع کرتی اور فروغِ اردو کی مختلف اسکیمیں چلاتی ہے، وہیں ان مطبوعات کو آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب کرایا جاتا ہے، جس سے ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر کے اہل اردو استفادہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں آئی آئی ٹی دہلی نے اردو او سی آر(Optical Character Recognition) پروجیکٹ میں کونسل کو بہ طور معاون شریک کیا ہےاور عن قریب اس سلسلے میں باضابطہ ایک معاہدے پر دستخط متوقع ہے۔ اسی طرح کونسل کے اردو لرننگ سافٹ ویئر کی تشکیلِ نو کی گئی ہے اور اس وقت اس سے اٹھائیس ملکوں کے چونتیس ہزار شائقینِ اردو فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان ملکوں میں ہندوپاکستان کے علاوہ امریکہ،برطانیہ،فرانس،اسپین،ساؤتھ افریقہ، ناروے، نیدرلینڈ،آئرلینڈ،اٹلی،کنیڈا، برازیل ، یواے ای،میکسیکو،روس اور پرتگال وغیرہ جیسے ممالک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ای پب فارمیٹ میں پندرہ ہزار الفاظ پر مشتمل اردو-ہندی-انگریزی لغت تقریباً تیار ہے،جسے جلد ہی لائیو کردیا جائے گا۔ شیخ عقیل نے کہا کہ کونسل سے شائع ہونے والے رسائل کا پی ڈی ایف ورژن کونسل کی آفشیل ویب سائٹ پر پابندی سے ڈالا جاتا ہے، اس کے علاوہ ان میں شائع شدہ علمی ، ادبی و تحقیقی مضامین تک طلبہ اور دیگر اہل علم کو بہ آسانی رسائی فراہم کرنے کے لیے http://ncpulblog.blogspot.com/ کے نام سے کونسل کا ایک خوب صورت بلاگ بھی ہے، جس پر مذکورہ رسائل کے مضامین یونی کوڈ ورژن میں پابندی سے شائع کیے جاتے ہیں ، ساتھ ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(فیس بک، ٹوئٹر،انسٹاگرام اوریوٹیوب) پر کونسل کے پیجز؍چینل بنے ہوئے ہیں،جہاں کونسل کی تازہ ترین سرگرمیوں سے متعلق آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے تمام اہلِ اردو سے اپیل کی ہے کہ کونسل کے سوشل میڈیا پیجز سے جڑیں اور ان سے استفادہ کرنے کے ساتھ اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں اپنا کردار ادا کریں۔
https://www.facebook.com/ncpul.delhi
https://ncpulblog.blogspot.com/
https://www.instagram.com/ncpulnewdelhi/
https://twitter.com/CouncilUrdu
https://www.youtube.com/channel/UrduCouncil.