محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر کی ڈگری کی کنجی ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیرa
مدارس سے فارغ طلباء کی نیٹ میں شاندار کامیابی پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئر مین شاہین ادارہ جات بیدر کا اظہارمسرت
مدارس سے فارغ طلباء کی نیٹ میں شاندار کامیابی پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئر مین شاہین ادارہ جات بیدر کا اظہارمسرت
محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر کی ڈگری کی کنجی ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر
مدارس سے فارغ طلباء کی نیٹ میں شاندار کامیابی پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئر مین شاہین ادارہ جات بیدر کا اظہارمسرت
ساجد عبید
نئی دہلی : – ڈاکٹر عبدالقدیر چیئر مین شاہین ادارہ جات بیدر نے مدارس سے فارغ طلباء کی نیٹ میں شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے ۔آج یہاں ہوٹل ریور ویو میں منعقد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر کی ڈگری کی کنجی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء ڈاکٹر بننے کے بعد انسانیت کی خدمت کریں گے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر نے یہ خوشخبری بھی دی کہ حفاظ طلباء جن کے نیٹ میں 350سے زاید نمبر آئے ہیں اور وہ میڈیکل سیٹ کے اہل نہیں ہوئے ہیں تو انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر وہ نیٹ ریپیٹ کرناچاہتے ہیں تو شاہین ادارہ جات بیدر نے ان کے لئے خصوسی اسکیم ترتیب دی ہے ۔اس اسکیم کے تحت شاہین ادارہ جات بیدر کے ملک بھر کے تما م مراکز پر نیٹ کی کوچنگ مع طعام وقیام مفت دی جائیگی ۔
اس موقع پر شاہین ادارہ جات بیدرکی جانب سے کامیاب طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ نیٹ میں مدارس سے فارغ جن طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے ،ان میں حافظ محمد علی اقبال،حافظ گلمان احمدزیردی،حافظ محمد عبداللہ ،حافظ حذیفہ ،حافظ محمد صفی اللہ ،حافظ شیخ عبد الرافع،حافظ انصاری محمد فیض عقیل احمد،حافظ غالم وارث اورحافظ محمد آصف کے نام شامل ہیں ۔
شاہین ادارہ جات بیدر مدارس کے طلباء کو میڈیکل اور دیگر پیشہ ورانہ کورسز کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرتا ہے۔شاہین پی یو کالج بیدر نے گزشتہ برسوں میں بھی رینک ہولڈر تیار کئے ہیں ،شاہین کالج بیدر کرناٹک حکومت کی طرف سے کنڑ راجیہ اتسو ایوارڈ حاصل کر چکا ہے ،یہ ہر سال رینک ہولڈر بنا کر طلبا کو کامیابی سے ہمکنار کر کے نئی تاریخ رقم کرتا ہے ۔
شاہین ادا رہ جارت بیدر عصری تعلیم سے نا بلد حفاظ کے لئے ملک گیر پیمانے پر شروع کئے گئے ۔حفظ القرآن پلس کورس ۔اور تعلیم منقطع کرنے والے طلبا کے لئے شروع کئے گئے خصوصی پروگرام اکیڈمک انٹنسیو کیئر یونٹ( اے آئی سی یو )کے ذریعے تعلیمی میدان میں انقلاب پیدا کر دیاہے۔
تعلیم منقطع کرنے والے طلبا کے لئے اے آئی سی یواور عصری تعلیم سے نا بلد حفاظ کرام کے لئے کل ہند سطح پر معروف پروگرام حفظ القرآن پلس کے ذریعے صرف چار سال کے کم عرصہ میں دینی مدارس سے فارغ التحصیل حفاظ کرام کا بنیادی تعلیم وجماعت دہم و پی یو سی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ نیٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کا ایک منفرد تاریخ ساز رکارڈ ہے۔
Comments are closed.