कोलकाता मदरसे में शिक्षकों की भर्ती – *ضرورت استاذ
امیدوار تجربہ کارہوں اورپہلے کسی معیاری ادارہ میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہوں
امیدوار تجربہ کارہوں اورپہلے کسی معیاری ادارہ میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہوں
*ضرورت استاذ*
حفظ و تجوید کے معیاری ادارہ *دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کولکاتہ*، میں ناظرہ کلام پاک ونورانی قاعدہ کے لیے دواستاذ کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اس *مدرسے کے بانی وسرپرستِ اول معروف عالم دین حضرت مولانااسرارالحق قاسمی( ایم پی ) رحمت اللہ علیہ تھے* *اورموجودہ سرپرست حضرت مولانا قاری ومقری صدیق احمد فلاحی سانسروڈی دامت برکاتہم، شیخ القراء جامعہ فلاح دارین گجرات ہیں* ـ کولکاتا و مضافات میں یہ ادارہ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے معیاری سمجھا جاتا ہے اوریہاں کے طلباء ممبئی،کولکاتہ اور بہار کے کل ہند مسابقوں میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ گزشتہ سالوں جامعہ اشاعت العلوم اکل کواکی جانب سے منعقدہ مسابقۂ حفظ و قرأت میں امتیازی کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
امیدوار تجربہ کارہوں اورپہلے کسی معیاری ادارہ میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہوں یا نئے فارغین نے کسی معیاری ادارہ سے حفظ وتجوید کی تعلیم حاصل کی ہوتوانھیں ترجیح دی جائے گی۔ ابتدائی تقرری حسبِ لیاقت معقول تنخواہ پر کی جائے گی،جبکہ حسنِ کارکردگی اور صلاحیت کی بنیاد پر اگلے دوتین ماہ کے اندر اضافہ بھی کیا جائےگا۔
العارض نوشیراحمد(مہتمم)
امیدوارحضرات درجِ ذیل نمبر پربہ ذریعہ واٹس ایپ یاکال رابطہ فرمائیں:
*8777218454/9818893994*
Darul Uloom Asraria Santoshpur, Kolkata 700142
Comments are closed.