زندگی اور موت کی جنگ میں زندگی کی جیت
سلکیارا کے سرنگ میں پھنسے تمام مزدور بحفاظت باہرآگئے
جب آخری پتھر ہٹایا گیا تو تمام کارکنان خوشی سے جھوم اٹھے۔سرنگ سے باہر آنے کے بعد سب کو 30-35 کلومیٹر دور چنیالیسور لے جایا گیا، جہاں 41 بستروں کا خصوصی ہاسپٹل بنایا گیا ہے۔
liu jo bottom up madrid musselintuch nike air force max area 72 משחקי כדורסל ראשים kann mich bei spotify nicht mehr anmelden caisson metallique occasion מתנה מקורית לבעלי warriors supporters gear infrarotheizung hornbach paw patrol pullover 104 jeep renegade front bumper grill roomba nettoyeur toy planet calle laguna tu tienda de sofas histoires de lunettes 12 rue raymond poincaré 54000 nancy
اترکاشی:زندگی اور موت کی جنگ میں آخرکارزندگی کوجیت حاصل ہوئی اتراکھنڈ کے اترکاشی کے سلکیارا میں سرنگ میں کھدائی مکمل ہونے کے بعد تمام مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ تمام کارکنوں کو 800 ملی میٹر قطر کے پائپ کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم پائپ کے ذریعے مزدوروں تک پہنچی، پھر انہیں باہر نکالنے کا کام شروع کیا گیا۔مزدوروں کے باہر آنے کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ وزیر اعظم مودی دن کے دونوں وقت اپڈیٹس لیتے تھے۔ سی ایم دھامی نےاس عظیم کامیابی کے لئے تمام سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
سلکیارا آپریشن میں کامیابی کے بعد پی ایم مودی نے بھی ایکس پر لکھا، ’’اترکاشی میں ہمارے مزدور بھائیوں کے بچاؤ آپریشن کی کامیابی سب کو جذباتی کرنے والی ہے۔ میں سرنگ میں پھنسے دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا حوصلہ اور صبر سب کو متاثر کر رہا ہے۔ میں آپ سب کی اچھی صحت کے لئے دعاء گو ہوں۔‘‘انہوں نے کہا ’’بڑے اطمینان کی بات ہے کہ طویل انتظار کے بعد اب ہمارے یہ دوست اپنے پیاروں سے ملیں گے۔ اس مشکل وقت میں ان تمام خاندانوں نے جس صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے اس کی تعریف نہیں کی جا سکتی۔ میں اس ریسکیو آپریشن سے جڑے تمام لوگوں کے جذبے کو بھی سلام کرتا ہوں۔ ان کی بہادری اور عزم نے ہمارے مزدور بھائیوں کو نئی زندگی دی ہے۔ اس مشن میں شامل ہر فرد نے انسانیت اور ٹیم ورک کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
اطمینان کی بات یہ ہے کہ تمام مزدور صحت مند ہیں۔یٹ سنیپرس کمپنی نیویوگ کے مینوئل ڈرلر نسیم نے کہا کہ تمام کارکنان کے صحت مند ہونے کی خبر دی۔ انہوں نے بتایا کہ جب آخری پتھر ہٹایا گیا تو تمام کارکنان خوشی سے جھوم اٹھے۔سرنگ سے باہر آنے کے بعد سب کو 30-35 کلومیٹر دور چنیالیسور لے جایا گیا، جہاں 41 بستروں کا خصوصی ہاسپٹل بنایا گیا ہے۔ٹنل سےچنیالیسور تک سڑک کو گرین کوریڈور قرار دیا گیاتاکہ بچاؤکے بعد کارکنوں کو ہاسپٹل لے جانے والی ایمبولینس ٹریفک میں پھنس نہ جائے۔ یہ تقریباً 30 سے 35 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ یہ تقریباً 40 منٹ میں طے ہو گیا۔