بغیر محرم حج کا فریضہ انجام دینے والی خواتین وطن واپس
راجدھانی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر مین کوثر جہاں ان خواتین کا استقبال کرنے کے لئے بذات خود موجود تھیں۔
سعودی ائیرلائن کی پرواز صبح سات بجے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پر اتری، اس فلائٹ کے ذریعے بغیر محرم کے حج کا مقدس سفر ادا کرنے والی 101 خواتین واپس لوٹیں، جن میں سے 37 خواتین کا تعلق دہلی سے ہے، جبکہ بقیہ کا تعلق ملک کی مختلف ریاستوں سے ہے۔
بغیر محرم حج کا فریضہ انجام دینے والی خواتین وطن واپس
نئی دہلی: بغیر محرم حج کا فریضہ انجام دینے والی خواتین کی ایک پرواز بدھ (12 جولائی 2023) کی صبح وطن واپس لوٹ گئیں۔ راجدھانی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر میں کوثر جہاں سعودی عرب سے واپس آنے والی ان خواتین کا استقبال کرنے کے لئے بذات خود موجود تھیں۔
خیال رہے کہ سعودی ائیرلائن کی پرواز صبح سات بجے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پر اتری، اس فلائٹ کے ذریعے بغیر محرم کے حج کا مقدس سفر ادا کرنے والی 101 خواتین واپس لوٹیں، جن میں سے 37 خواتین کا تعلق دہلی سے ہے، جبکہ بقیہ کا تعلق ملک کی مختلف ریاستوں سے ہے۔
کوثر جہاں نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’آج صبح بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر پر جانے والی خواتین فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ یقیناً یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم صبح سے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر پلکیں بچھاکر ان خواتین کا انتظار کر رہے تھے جو بغیر محرم کے حج سے واپس آ رہی تھیں۔ اس دوران ہم نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔‘‘
اپنے ایک سابقہ بیان میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر کہا تھا کہ خواتین کو بغیر محرم حج پر بھیجنا وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کا حج سے متعلق ایک قابل ستائش فیصلہ ہے اور سماج میں عورتوں کو بااختیار بنانے کے لیے کی جا رہی کوششوں میں ایک اہم ترین قدم ہے۔ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ ان کی ذاتی کوششوں سے ایئرپورٹ پر بغیر محرم خواتین عازمین کی سہولیات کے لیے علیحدہ چیکنگ کاؤنٹر، امیگریشن کاؤنٹر اور الگ فرسکینگ کاؤنٹر کا انتظام کرایا گیا تھا۔