-6th India-Canada Ministerial Dialogue on Trade and Investment concludes,تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان اور کناڈا کے درمیان وزارتی سطح کے چھٹے مذاکرات اختتام پذیر
- Ministers Sh. Piyush Goyal and Ms. Mary Ng agree to enhance cooperation for coordinated investment promotion and information exchange.مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کناڈا کی وزیر محترمہ میری نگ نے سرمایہ کاری کو مربوط ڈھنگ سے فروغ دینے اور معلومات کے تبادلے کے لئے تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا-
مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کناڈا کی وزیر محترمہ میری نگ نے سرمایہ کاری کو مربوط ڈھنگ سے فروغ دینے اور معلومات کے تبادلے کے لئے تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا
6th India-Canada Ministerial Dialogue on Trade and Investment concludes,
Ministers Sh. Piyush Goyal and Ms. Mary Ng agree to enhance cooperation for coordinated investment promotion and information exchange
G2G coordination important to promote critical mineral supply chain resiliency: Sh. Goyal
Ministers discuss reworking and relaunching of the Canada-India CEO Forum
New Delhi – Shri Piyush Goyal, Union Minister of Commerce & Industry, Consumer Affairs, Food & Public Distribution, and Textiles, Government of India along with Hon’ble Mary Ng, Minister of International Trade, Export Promotion, Small Business and Economic Development, Government of Canada, co-chaired the the sixth India- Canada Ministerial Dialogue on Trade and Investment (MDTI) on 8th May 2023 in Ottawa. The Ministers emphasised the solid foundation of the trade and economic relationship between Canada and India and recognized the significant opportunity to deepen bilateral ties and economic partnership.
Minister Mary Ng expressed her support for India as G20 Chair and the priorities pursued by India in the G20 Trade and Investment Working Group. She indicated that she is looking forward to participating in the upcoming G-20 Trade and Investment Ministerial meeting in India scheduled to take place in August 2023.
India-Canada bilateral trade in goods reached about US$ 8.2 billion in 2022, registering about 25% growth compared to 2021. The Ministers also underlined the contribution of the services sector in furthering the bilateral relationship and noted the significant potential for increasing bilateral services trade which stood at about US $6.6 billion in 2022.
The Ministers emphasised enhancing cooperation in sectors such as clean technologies for infrastructure development, critical minerals, electric vehicles and batteries, renewable energy/hydrogen, and AI. The Ministers asked their officials to discuss trade remedies issues of bilateral importance on a regular basis.
The Ministers reviewed the progress so far achieved in the India-Canada Free Trade Agreement negotiations in the seven rounds of negotiations so far. The Ministers reaffirmed that EPTA would cover, among others, high level commitments in goods, services, investment, rules of origin, sanitary and phytosanitary measures, technical barriers to trade, and dispute settlement, and may also cover others where mutual agreement is reached.
The two sides agreed to explore enhanced cooperation through measures such as coordinated investment promotion, information exchange and mutual support between the two parties in near future through a Memorandum of Understanding (MoU) preferably in Fall of 2023.
The Ministers agreed on the importance of G2G coordination to promote critical mineral supply chain resiliency and committed to an annual dialogue at the official level on the margins of the Prospectors and Developers Association Conference (PDAC) in Toronto to discuss issues of mutual interest.
Both Ministers agreed to rework and relaunch the Canada-India CEO Forum with renewed focus and a new set of priorities. The CEO Forum could be announced at a mutually-agreed early date. The CEO Forum would be a platform to enhance B2B engagement.
Minister Mary Ng announced that she would lead a Team Canada trade mission to India in October 2023. This will present an opportunity to further the trade and investment ties between the two countries as she is likely to bring a big business delegation for the same.
The Ministers noted the significant movement of professionals and skilled workers, students, and business travellers between the two countries, and its immense contribution to enhancing the bilateral economic partnership and in this context noted the desire for enhanced discussions in the area of migration and mobility.
The Ministers discussed appropriate mechanisms to discuss talent and innovation partnership to strengthen the bilateral innovation ecosystem.
In order to review the progress being made under mechanisms established under the MDTI and regular follow-up the both sides will come up with an annual work plan which would be reviewed and reported on a regular basis.
The Ministers agreed to remain engaged to provide sustained momentum to building linkages and strengthening cooperation across sectors to harness the full potential of the trade and investment relationship between India and Canada.
After the meeting a Joint Statement was also released.
تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان اور کناڈا
کے درمیان وزارتی سطح کے چھٹے مذاکرات اختتام پذیر
مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کناڈا کی وزیر محترمہ میری نگ نے سرمایہ کاری کو مربوط ڈھنگ سے فروغ دینے اور معلومات کے تبادلے کے لئے تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا
جی 2 جی تال میل اہم معدنیاتی سپلائی چین میں لچکداری کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے: جناب گوئلدونوں ملکوں کے وزراء نے کناڈا – انڈیا سی ای او فورم پر پھر سے کام کرنے اور اسے دوبارہ لانچ کرنے پر تبادلہ خیال کیا
کامرس و صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کناڈا کی بین الاقوامی تجارت، برآمدات کے فروغ، چھوٹے کاروبار اور اقتصادی ترقی کی وزیر محترمہ میری نگ نے کناڈا کے شہر اوٹاوا میں 8 مئی 2023 کو تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان اور کناڈا کے درمیان وزارتی سطح کے چھٹے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں وزراء نے ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تجارت اور معاشی تعلقات کے ٹھوس بنیاد پر زور دیا اور باہمی تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لئے اہم موقع کو تلاش کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔
کناڈا کی وزیر محترمہ میری نگ نے جی 20 کی صدارت کی حیثیت سے ہندوستان کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا اور جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری ورکنگ گروپ میں ہندوستان کی جانب سے اپنائی گئیں ترجیحات کے لئے بھی اپنی حمایت ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ اگست 2023 میں ہونے والی ہندوستان میں جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی منتظر ہیں۔
ہندوستان اور کناڈا کے درمیان سامان کے لحاظ سے باہمی تجارت 2022 میں تقریباً 8.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جو 2021 کے مقابلے کہیں زیادہ تھی اور اس میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے خدمات کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور دو طرفہ خدمات کے سیکٹر میں تجارت بڑھانے کے لئے اہم گنجائش کا ذکر کیا، جو 2022 میں تقریباً 6.6 ارب امریکی ڈالر کو پار کرگئی تھی۔
دونوں وزراء نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا، جن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے صاف ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور بیٹریاں، قابل تجدید توانائی / ہائیڈروجن اور اے آئی شامل ہیں۔ دونوں وزراء نے اپنے اپنے اہلکاروں سے کہا کہ وہ ایک مستقل بنیاد پر باہمی اہمیت کے تجارتی کمیوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں۔
دونوں وزراء نے اب تک کے مذاکرات کے ساتویں دور میں ہندوستان – کناڈا کے درمیان آزاد تجارتی سمجھوتے سے متعلق بات چیت میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں کے وزراء نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ای پی ٹی اے دیگر باتوں کے علاوہ سامان، خدمات، سرمایہ کاری ، رولس آف اوریجن، سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری اقدامات، تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں اور تنازعات کے حل کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی عزم کا احاطہ کریں گے اور دوسری کئی باتوں کا بھی احاطہ کیا جاسکتا ہے جہاں آپسی سمجھوتہ ہوچکا ہے۔
کلیدی نتائج:
دونوں فریقوں نے ترجیحی طور پر 2023 کے موسم خزاں میں مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے ذریعے مستقبل قریب میں دونوں فریقوں کے درمیان مربوط سرمایہ کاری کے فروغ، معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون جیسے اقدامات کے ذریعے بہتر تعاون تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزراء نے اہم معدنیاتی سپلائی چین لچک کو فروغ دینے کے لیے جی 2 جی میں تال میل کی اہمیت پر اتفاق کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ٹورینٹو میں پراسپیکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کانفرنس (پی ڈی اے سی) کے موقع پر سرکاری سطح پر سالانہ مذاکرات کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے نئے سرے سے توجہ اور ترجیحات کے نئے سیٹ کے ساتھ کناڈا – انڈیا سی ای او فورم پر پھر سے کام کرنے اور اسے دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ سی ای او فورم کا اعلان آپسی اتفاق سے جلد کسی تاریخ میں کیا جائے گا۔ سی ای او فورم بی 2 بی رابطے کو بڑھانے کا ایک پلیٹ فارم ہوگا۔
کناڈا کی وزیر محترمہ میری نگ نے اعلان کیا کہ وہ اکتوبر 2023 میں ہندوستان کے لئے کناڈا کے تجارت کے مشن کی ایک ٹیم کی قیادت کریں گی۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا، کیونکہ وہ اس کے لیے ایک بڑا تجارتی وفد لے کر ہندوستان آئیں گی۔
دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ور افراد اور ہنر مند کارکنوں، طلباء اور کاروباری مسافروں کی آمد و رفت اور دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے میں اس کی زبردست شراکت داری کا ذکر کیا اور اس تناظر میں نقل مکانی اور نقل و حرکت کے شعبے میں بہتر بات چیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے دوطرفہ اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ہنر اور اختراعی شراکت داری پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
ایم ڈی ٹی آئی کے تحت قائم میکانزم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے اور باقاعدہ فالو اپ کے لیے دونوں فریق ایک سالانہ ورک پلان کے ساتھ آئیں گے، جس کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور اس کی رپورٹ دی جائے گی۔
دونوں ملکوں کے وزراء نے ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تمام شعبوں میں روابط کی تعمیر اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مستقل رفتار فراہم کرنے کے لیے مصروف رہنے پر اتفاق کیا۔
میٹنگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔