گریجویٹ نوجوانوں کی کوالیٹی کنٹرول آف انڈیا (QCI) میں ڈائریکٹ بھرتی
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس(MMANTC) اور گیتے انفوسیس کے اشتراک سے 18 مارچ کو جاب ڈرائیو
ملک بھر میں گریجویٹس کیلئے “زیڈ فسلیٹیٹر” عہدے کیلئے سرکاری سطح پر کوالیٹی کنٹرول آف انڈیا (QCI) میں گورنمنٹ کنٹریکٹ بھرتی کی جا رہی ہے
گریجویٹ نوجوانوں کی کوالیٹی کنٹرول آف انڈیا میں ڈائریکٹ بھرتی
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس(MMANTC) اور گیتے انفوسیس کے اشتراک سے 18 مارچ کو جاب ڈرائیو
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں کےتعلیم یافتہ گریجویٹ نوجوانو ں کیلئے گورنمنٹ کنٹریکٹ جاب کیلئےمولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) اور گیتے انفوسیس کے اشتراک سےایک جاب ڈرائیو بروز منگل، 18 مارچ 2025 کو منصورہ انجینئرنگ کالج میں دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں گریجویٹس کیلئے “زیڈ فسلیٹیٹر” عہدے کیلئے سرکاری سطح پر کوالیٹی کنٹرول آف انڈیا (QCI) میں گورنمنٹ کنٹریکٹ بھرتی کی جا رہی ہے۔ جس کیلئے امیدوار کا کسی بھی شعبہ میں گریجویشن (BE/BSc/BCom.BA) یا تین سالہ انجینئرنگ ڈپلومہ لازمی ہے۔ انٹرویو میں منتخب امیدوار کو ماہانہ 17500 روپیہ تنخواہ دی جائے گی اور مہینے میں صرف 25 دن ہی کام کرنا رہے گا۔ امیدوار کو انٹرویو دینے اور جاب لگانے کیلئے کوئی فیس نہیں دینا ہے۔ انٹرویو دینے کیلئے آنے والے خواہشمند امیدوار اپنے ساتھ ایک عدد بائیو ڈاٹا مع دسویں، بارہویں اور گریجویشن کی مارکس شیٹ کے زیراکس ضرور ساتھ لائیں۔
شہر کے تعلیمی ، سماجی و فلاحی اداروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس جاب ڈرئیو کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون دیں اور بے روزگار تعلیم یافتہ گریجویٹ نوجوانوں کو اس جاب ڈائیو کی متوجہ کر وائیں اور اس سنہرے موقع سے استفادہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔ پروفیسر اسماعیل انصاری (ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر) 8208113652، پروفیسر مومن شہباز 8237153533
